• السبت 27 جمادى الآخرة 1446 (28-12-2024)

تعارف ِجامعہ ابن عمرؓ

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلیٰ رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ

جامعہ کا سنگِ بنیاد

جامعہ ابن عمر ؓ کی بنیاد مملکتِ خدادِ پاکستان کےمعروف شہر کراچی میں نارتھ کراچی کے متوسط علاقہ میں شیخ التفسیر والحدیث استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد زرولی خان صاحب نور الله مرقده ( مہتمم جامعہ عربیہ احسن العلوم گلشن اقبال کراچی ) اور استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا قاری مفتاح اللہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ (استاذ الحدیث جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسفؒ بنوری ٹاؤن ) نے1422ھ مطابق 2001ءکوبنفسِ نفیس تشریف لا کر اپنے دست مبارک سے رکھی ، جہاں اولا تحفیظ القرآن الكريم وناظرہ ، قاعدہ کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا گیا تاحال بحمداللہ جامعہ میں شعبہ درسِ نظامی للبنین(طلباء)للبنات(طالبات)کے ساتھ ساتھ شعبہ عصری علوم (نرسری تامیٹرک)تک کی تعلیم کا سلسلہ جاری وساری ہے۔ جامعہ کے مؤسسین کے اخلاص وللہیت، اور اکابرین امت کی خصوصی دعاؤں کے طفیل اللہ رب العزت نے جامعہ ہذا کو آج تک ایسی ترقی اور مقبولیت سے نوازا کہ موجودہ دور میں ادارہ بحمد اللہ تعلیمی میدان میں ترقیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ انشاء اللہ العزیز قیامت تک علومِ دینیہ کے میدان میں ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

کل حساب

0

کل اساتذہ وعملہ

0

کل طلباءوطالبات

0

شعبہ جات

شعبہ جات

مضامین