داخلہ کے سلسلے میں ایک لازمی اصول یہ ہے کہ جامعہ میں ایسے طالب علم داخل ہوں جو دینی مزاج اور ماحول پسند ہوں ۔ جامعہ کے تعلیمی سال کا آغا ز شوال المکرم سے ہوتا ہے۔
☆داخلہ کے وقت عمر 6سے کم اور 11 سال سے زائد نہ ہو۔
☆ درخواست داخلہ کے ساتھ نادرا کاب فارم اور دو عدد تصویر لازمی منسلک کریں۔
☆ یہ داخله تکمیل حفظ القرآن الکریم تک کے لئے ہے، اس لئے 6 سال کی عمر طالب علم کا سمجھنے ،سیکھنے بالخصوص ذہنی سطح و یادداشت جیسی صلاحیتوں کا جائزہ ہو گا اور 6سال سے زائد عمر کا سابقہ تعلیم کا جائزہ ہوگا۔
☆ داخلہ کے خواہشمند طلباء جائزے میں کامیابی کے بعد بشرط گنجائش داخلہ کے مستحق ہوں گے۔
داخلہ کے خواہش مند طالب علم کو شعبہ حفظ میں داخلہ کےلیے قاعدہ، ناظرہ کا امتحان دینا ضروری ہے ، صرف ناظرہ امتحان میں کامیابی پر داخلہ نہیں ملتابلکہ جہاں تعلیمی استعداد کی چھان بین ہوتی ہے وہاں طالب کی ذہنی وفکری رجحان کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہوتاہے کہ طالب علم کی حفظ قرآن میں ذہنی رغبت کیسی ہے ۔
شعبہ حفظ کا تعلیمی وقت صبح 07:30 تا شام 04:30 اور مغرب تا عشاء ناظرہ اور قاعدہ کا تعلیمی وقت دوپہر 01:45 تا شام 04:30 بجےہوگا۔ نوٹ:موسم کےمطابق اوقات میں تبد یلی بھی ہوتی رہتی ہے۔
جامعہ میں ہر ماہ تعلیمی جائزہ ہوتا ہے ، اس کے علاوہ سال میں دو امتحان ہوتے ہیں پنجماہی امتحان اور سالانہ امتحان، امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی خوب حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
جامعہ میں تعلیمی دورانیہ گیارہ ماہ پرمشتمل ہےشوال سے شروع ہو کر اواخر شعبان پرختم ہوتا ہے سالانہ تعطیلات ۲۰ رمضان سے ہوتی ہیں، عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی دس روز کی تعطیل ہوتی ہے جبکہ ہفتہ وار چھٹی اتوار کو ہوتی ہے۔
☆مثالی مشفقانہ تعلیمی و تربیتی ماحول☆ عمدہ لہجوں میں تلاوت کی خصوصی مشق☆ ہر بچے پر انفرادی توجہ☆ مسنون دعاؤں کا اہتمام☆تلاوت / حمد ونعت تقریر کا مسابقہ ☆تعلیم و تربیت کے سلسلے میں والدین سے رابطہ ☆نمایاں پوزیشن کے حصول پر بھر پور انعامات☆درس گاہوں کی بذریعہ (CCTV) نگرانی☆ اسٹینڈ بائی جز نیٹر کی سہولت۔