درس نظامی بنات دینی علوم کا ایک بہترین ذخیرہ ہے جس میں تفسیر،حدیث، فقہ اور عربی ادب کے اسباق مدلل پڑھائے جاتے ہیں اس علم کو حاصل کرنے والی طالبہ علوم دینیہ میں پختہ اور راسخ العقیدہ ہوتی ہے۔ درسِ نظامی مکمل کرنے والی فاضلہ مساوی ایم اے ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ تجربہ کار معلمات، طالبات کی دینی تربیت اور امور خانہ داری میں سلیقہ مندی کے حصول کیلئے کوشاں رہتی ہیں،جن اوصاف سے متصف ہونا مسلم خاتون کیلئے بیحد ضروری ہے۔درس نظامی میں کل 4 معلمات تدریس کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں جبکہ درس نظامی کی اہم اور بڑی کتابیں مرد اساتذہ کرام پس پردہ پڑھاتے ہیں۔
درس نظامی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جارہی ہے اور امتحانات بھی وفاق کی طرف سے منعقد ہوتے ہیں۔
درس نظامی بنات کی تعلیم کا کل دورانیہ چھ سال کا ہوتا ہے۔یہ نصاب دو دو سال پر مشتمل تین مراحل کی شکل میں ہے، ثانویہ خاصہ، عالیہ اور عالمیہ۔