میں پڑھنے والے تمام طلباء کے لئے نظم بنایا گیا ہے کہ ہفتہ میں ایک مرتبہ تعلیمی اوقات میں سے کچھ وقت نکال کر مسجد میں جمع ہو کر اپنے ذوق کے مطابق حسن قراءت ، حمد و نعت، اور تقریر میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں، اس کے لئے ایک باقاعدہ نظام ہے، ہر کلاس کے لئے نگران مقر رہے اور اساتذہ خود طلباء کی تیاری کرواتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ جامعہ میں سالانہ عظیم الشان فقید المثال بین المدارس مقابلہ حسن قراءت وحمد ونعت و خطابت کا پروگرام بھی کروایا جاتا ہے، تا کہ دیگر مکاتب وجامعات کے طلباء کو بھی اس میں شریک ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ جس میں الحمد للہ شہر کراچی کے بڑے بڑے جامعات سے طلباء کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ۔ جامعہ کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ بہترین انعامات سے بھی نوازتا ہے جبکہ تمام شرکاء کو اسناد و کتب دی جاتی ہیں۔