• الأحد 28 جمادى الآخرة 1446 (29-12-2024)

تحفیظ القرآن الکریم

قرآن کریم دین کی اساس ہے۔جامعہ کا ایک اہم شعبہ تحفیظ القرآن الکریم ہے جس میں ناظرہ کے بعد بچوں کو قرآن کریم حفظ کرایا جاتا ہے، جامعہ کے قیام کے بعد اب تک جامعہ سے کثیر تعداد میں بچے قرآن کریم حفظ مکمل کر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت بنین (لڑکوں)کی 7کلاسیں جبکہ بنات (لڑکیوں کی 1کلاس زیر تعلیم ہے۔تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ایک کلاس میں 20سے25طلبہ ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ طلبہ میں حسنِ صوت اور منزل کی پختگی کیلئے بھی ایک خاص نظم بنایا گیا ہےتاکہ طلباء وطالبات قرآن کریم کے مظبوط حافظ وحاٖفظہ بننے کے ساتھ ساتھ قران کریم کو خوبصورت لہجہ وآواز میں پڑھنے والے بن جائیں۔منزل کی پختگی کیلئے مسابقوں کااہتمام جبکہ حسنِ صوت کیلئےباقاعدہ مشق کروائی جاتی ہے۔

اسکے علاوہ   جامعہ کی طرف سے تین مکاتبِ قرآنیہ قائم کئے گئے ہیں۔ جن کی دیکھ بھال، سرپرستی اور مدرسین کے مشاہرہ وغیرہ کا انتظام بھی جامعہ کی طرف سے کیا جاتاہے۔