• الأحد 28 جمادى الآخرة 1446 (29-12-2024)

شعبه درس نظامی

شعبہ درس نظامی (عالم کا کورس ) کی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے ، جس میں الحمد للہ کثیر تعداد میں طلبہ زیر تعلیم ہیں جنکے قیام و طعام  ،علاج معالجہ ،ماہانہ وظائف اور تمام ضروریات کا کفیل جامعہ ہذا ہے،اس شعبہ میں طلباءاعدادیات تادورہ حدیث شریف کے اسباق پڑھتے ہیں،جن کے تکرار ومطالعہ کاایک خاص نظم بنایا گیا ہے جس میں باقاعدہ اساتذہ کی نگرانی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ درسی وغیر درسی کتب کے مطالعہ کیلئے طلباء کیلئے ایک لائبریری موجود ہے جس سے طلباء بھر پور فائدہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔غیر تدریسی اوقات میں طلباء کی کھیل کود کیلئے باقاعدہ جامعہ کا گراؤنڈ موجود ہےجس میں طلباء کھیل کود بھی کرتے ہیں۔