• السبت 21 شوال 1446 (19-04-2025)

شعبہ عصری علوم

جامعہ کے دیگر شعبہ جات کی طرح شعبہ عصری علوم بھی خاص اہمیت کا حامل ہے،جس میں بچےاوربچیوں کو سراپا دینی ماحول میں نرسری تا انٹر میڈیٹ تعلیم دی جاتی ہے،اس شعبہ کی خصوصیات میں سے ایک اہم خاصیت یہ ہے کہ بچے اور بچیوں کی علیحدہ کلاسز اور تعلیم کا نظم بنایا گیا ہےاور اس بات کا بخوبی خیال رکھا جاتاہے کہ امت مسلمہ کی بچیوں کوباپردہ اور غیر مخلوط ماحول فراہم کیاجائے۔عصری علوم کیلئے باقاعدہ ہمارا ایک تعلیمی ادارہ ’’دی سینیٹی ایجوکیشن سسٹم ‘‘کے نام سے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔