دستــار بندی کادن ایک یادگار اور عجیب دن ہوتا ہے
جس دن والــدین اپنی بے شــمار قربانیوں اور اپنےبچوں کےکئے ہوئے تعلیــمی سفر کے اختتام اور منزل مقصود پر پہنچنے کی وجہ سے خوشی سے سرشار ونہال ہوتے ہیں اور اسی کیفیت سے تقریباً اساتذہ بھی دو چار ہوتے ہیں کہ جن معصوم بچوںپر انہوں نے دن رات محنت کی ’’الف‘‘سے لےکر’’والناس ‘‘تک کاسفر مکمل کیا، آج ان کی محنت رنگ لے آئی ہے اور وہ بچے آج حافظِ قرآن بن کر ذریعہ خوشی وافتخاربن چکےہیں
سب کو معلوم ہو گا کہ مدرسوں میں یہ معمول ہے کہ جو بچے حفظ قرآن سے فارغ ہوتے ہیں انہیں ایک چھوٹا سا عمامہ دیا جاتا ہے ،تاکہ برکت بھی ہو او رانہیں اس سند کا لحاظ بھی رہے اور کوئی کام خلاف وضع نہ کریں، نیز دوسرے بچوں کو بھی ترغیب ہو کہ ہم بھی اس شرف کو حاصل کریں۔