• السبت 21 شوال 1446 (19-04-2025)

یوم آزادی

آج الحمدللہ ہمارے جامعہ ابن عمر میں 77ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پرایک خوبصورت پروگرام جس کی ابتدا تلاوت کلام اور حمدونعت سے کی گئی پھرحضرات اساتذہ کے بیانات و نصائح کے ساتھ ساتھ طلباء نے بھی بڑے ذوق وشوق سےاپنی صلاحیتوں کے جوہرتقاریر،نظمیں، ترانےاورٹیبلو کے ذریعے دکھائے بالخصوص ہمارے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو ٹیبلو کے ذریعے سے خراج عقیدت پیش کیاگیااورانکی فتح ونصرت کی دعائیں کی گئیں۔آخر میں بطرز اسلاف ہمارے اساتذہ *حضرت مولانا مفتی محمد سعد فاروقی صاحب* اور *حضرت مولانامفتی عبداللہ حارث صاحب* نےاپنی دست اقدس سے پرچم کشائی فرمائی اسکے بعد ہمارے جامعہ کے قابل و ہونہار متبحر عالم ومدرس *مولانا محمد اسید فاروقی صاحب* نے قومی ترانہ پیش فرمایا ساتھ میں سب نے مل کر گنگنایا۔آخر میں تمامی احباب نے پرچم کو سلامی پیش کی۔
اللہ تعالٰی میرے پیارے وطن کو تاقیام قیامت شادوآباد رکھے۔آمین۔